کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ پشتون ثقافت میں تنوع اور انفرادیت پائی جاتی ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے پشتون ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون بہادر اور بے باک قوم ہے، پشتون ثقافت قدیم اور پر اثر ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت کے رنگوں میں پاکستانیت جھلکتی ہے، صدیو ں سے زمانہ پشتون ثقافت کا معترف ہے، پشتون ڈے منانے کا مقصد صوبائی ہم آہنگی کا فروغ ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ مختلف خطوں سے منسوب دن منانے سے باہمی محبت بڑھتی ہے۔
پشتون ثقافت میں تنوع اور انفرادیت پائی جاتی ہے،میر محمد زبیر جمالی

ٹیگز:
میر محمد زبیر جمالی
