جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے میرپور میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ہیں اور ملزمان فرار ہوگئے. لیویز نے حالات پر قابو پانے کے بعد فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں جاں بحق افراد میں چچا بھتیجابھی شامل ہیں ڈپٹی کمشنرجھل مگسی کے علاقے میرپور میں دو گروہوں میں سرسوں کی فصل کی کٹائی کے دوران زمین کے تنازعے پر ہونے والی ہاتھا پائی مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی اور ایک قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جان سے گئے۔جاں بحق افراد میں چچا بھتیجا شامل ہیں، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، میتیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔
جھل مگسی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ تین افراد جاں بحق

ٹیگز:
جھل مگسی
