کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان صوبے کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور جنرل الیکشن بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی اور صوبے کا اگلا وزیر اعلی ایک جیالہ ہوگا۔یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد میں ڈاکٹر عبدالظاہر سلیمانخیل، سید عبدالرشید آغا، سلطان شاہ سلیمانخیل، عبدالرحمن و دیگرشامل تھے اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار سرور سلیمانخیل، کوئٹہ ڈویڑن کے سنیئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، لورالائی ڈویڑن کے سنیئر نائب صدر ملک ٹیکا خان حمزازئی، کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر جہانگیر ترین، صوبائی کونسل کے رکن یعقوب زیارت وال، پیپلز لیبر بیورو کے سنیئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار، پیپلز ایس ایف کے نائب صدر قیصر بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسرار شاہوانی، فنانس سیکرٹری عمران لانگو، اشفاق زہری اوردیگربھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی و تنظیمی امور، جنرل الیکشن اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کا آغاز ہوچکی ہے عوام اور سیاسی کارکنوں کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی واحد چوائس ہے جو ملک کو سنگین معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے اور پسے ہوئے طبقات کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے مکمل پروگرام اور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان صوبے کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی اور جنرل الیکشن بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ اور صوبے کا اگلا وزیر اعلی ایک جیالہ ہوگا۔انہوں نے عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ متحرک کردار کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
پیپلز پارٹی صوبے کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
