گوادر (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان پاک ایران بجلی منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے ایران پہنچ گئے وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان پاک ایران بجلی منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے ایران پہنچ گئے ہیں ایران سے گوادر پاکستان ایران سے 100میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا،پاک ایران بجلی منصوبے کیلئے ٹرانسمشن لائن پر تیزی سے کام جاری ہے جو ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا وفاقی وزیر ر خرم دستگیر ایران سے گوادر مزید 100 میگاواٹ واٹ بجلی کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے وفاقی وزیر تہران میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے،یوم پاکستان کی تقریب میں ایرانی سول اور فوجی حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔
ایران سے گوادر بجلی منصوبہ،وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان تہران پہنچ گئے

ٹیگز:
ایران
