منگچر(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ملک کے لئے ہماری خدمات اور قربانیوں نے تاریخ رقم کی ہے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء حافظ حمد اللہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگچرکلی شاہنواز مدرسہ مخزن العلوم کے اساتذہ اکرم کی طرف سے دئے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے جمعیت علماء اسلام کی قیادت وکارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس سے پہلے مستونگ میں مجھ پر بھی حملہ ہوا۔ 30 سے زائد ورکرز نے جام شہادت نوش کی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ اور دوسرے جگہوں میں کئی حملے درجنوں کارکنوں نے شہید ہوے گزشتہ ماہ باجوڑ جمعیت علماء اسلام کے کنونشن میں دھماکہ میں 70سے زائد ورکرز نے جام شہادت نوش کیا پھر بھی ہم ریاست سے کھڑے ہیں ریاست کو مضبوط کرنے کے لئے ہمارے خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ریاست ہمارے قائدین کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فراہم کریں ریاستی اداروں کے لئے امتحان ہے کہ ایسے سانحات کو کنٹرول کریں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پر امن سیاسی جہدوجہد کی ہے حکومت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ملک کے لئے ہماری خدمات اور قربانیوں نے تاریخ رقم کی ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفورحیدری
