کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی قومی جدوجہد اور سیاسی بصیرت دور اندیشی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ دونوں عظیم شخصیات نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی حکمرانی،پارلیمان کی بالادستی،آزادی اظہار رائے کو ہی ملک کی بقاء و ضامن قرار دیا۔عظیم باپ بیٹے ملک اور بلوچستان کی حالات کی حقیقی معنوں میں نشان دہی کی اور طاقتور طبقہ کو خبردار کیا کہ عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے بصورت دیگر حالات کنڑول سے نکل جائیں گے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک فیض محمد یوسفزئی بابو کریم شورش گل خان نصیر ہمارے اکابرین تھے قلات اسٹیٹ کنونشن کو جس طرع سرداروں و نوابوں نے سبوتاژ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوب خان کی آمریت کے خلاف نیپ قیادت جیلوں میں تھیں اور ان کو کھلی کیمپس میں رکھا گیا ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔میر غوث بخش بزنجو محمد حسین عنقا گل خان نصیر خان شہید نے 20 سے 25 سال جیلوں میں گزارے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے ساتھ سیاسی سفر بڑا خوبصورت رہا وہ لیڈر بھی تھے اور کارکن بھی۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ان کو میر حاصل بزنجو سمیت دیگر کو مدعو کیا اور وہاں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قاہدین سمیت ہزاروں لوگ تھے جب اسٹیج سے میر حاصل بزنجو کو بلایا گیا اور کہا گیا کہ میر غوث بخش بزنجو کے فرزند ہے تو اسٹیج کے قاہدین سمیت پورا ہال نے کھڑے ہوکر استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ مولا بخش دشتی میر حاصل بزنجو ڈاکٹر یاسین اور ڈاکٹر عںدالحئ عظیم رہنما تھے۔ان کی سیاسی جدوجہد تاریخی ہے انہوں نے کہا کہ آج لاپتہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے تشدد شدہ لاشیں کی کثرت سے مل رہی ہے دوسری طرف اغواء برائے تاوان کی شرح بھی زیادہ ہورہی ہے شاہرائیں بند اور ٹرالرز کو جلایا جارہا ہے کاروبار بند ہوگئے ہیں۔بلوچستان کو کہاں لے جایا جارہا ہے مشکل حالات میں قومی قیادت قوموں کو سہارا دیتے ہیں نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کو کالونی کی طرز پر دیکھا جارہا ہے عوام کی حق حاکمیت کو چھینا گیا۔ساحل و وسائل کو لوٹا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کا خاتمہ ضروری ہے عوام اور قومیتوں کا احترام ہی معاملات کو درست کرسکتا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کارکن پارٹی تنظیم کو منظم کریں اکابرین کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر چیرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ اراکین صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ چیرمین خیر جان بلوچ ڈاکٹر سرفراز خان سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ علی احمد لانگو حاجی فدا حسین دشتی حاجی عطاء محمد بنگلزئی ڈاکٹر رمضان ہزارہ خیر بخش بلوچ فریدہ بلوچ نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض حاجی عبدالصمد بلوچ اور سعید سمالانی نے سر انجام دئیے۔ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قاہدین نے موجود تھے۔
نیشنل پارٹی کا بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی قومی جدوجہد اور سیاسی بصیرت دور اندیشی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش

ٹیگز:
میر غوث بخش بزنجو
