اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر استعفیٰ کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان اگر استعفیٰ کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے، عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ ڈی آئی خان سے پہنچی ہوں، ڈی آئی خان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔

