کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جناح پیپلز ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کے معاملے میں ملک کے دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔ بلوچستان کی یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے جواب ہے جو بلوچستان کو پاکستان کا ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہیں۔
پاکستان ریلوے 78 برسوں میں صوبائی حکومتوں سے روابط نہیں رہے کسی پارٹی کا نہیں بلکہ تمام صوبوں کا ہےکوئٹہ: بلوچستان دیگر صوبوں سے اس معاملے پر بازی لے گیا بلوچستان کی یہ جیت اسکی جیت ہے جو کہتا ہے کہ بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے جو کہتا ہے کہ ہم پاکستان کو نہیں مانتے ہم اسے کہتے ہیں کہ ہم تمہیں نہیں مانتے ،جتنا خوبصورت اور تاریخی بلوچستان کا ریلوے نظام ہے کسی دوسرے صوبے کا نہیں 120 روز میں اسی طرح کی ایک اور ٹرین چلائی جائے ایم ایل ون دو ارب ڈالر کا منصوبے کے آغاز جنوری میں ہوگا دنیا کی کوئی طاقت بلوچستان کو پاکستان سے چھین نہیں سکتا پاکستان کو شکست دینے والی کوئی طاقت نہیں ہے
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا ریلوے نظام تاریخی اور خوبصورت ہے، ملک کے کسی دوسرے صوبے میں اس نوعیت کا ریلوے نظام موجود نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 120 روز میں اسی طرز کی ایک اور ٹرین چلائی جائے۔ ان کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کا آغاز جنوری میں ہوگا اور یہ منصوبہ تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔

