تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے جوسک کے رہائشی نوجوان عقیل ولد غفور نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی عقیل نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تربت، جوسک کے رہائشی نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

ٹیگز:
تربت
