لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیراحسن اقبال نے مزید کہاعمران خان چاہتے ہیں فوج انہیں زمان پارک سے اٹھائے ڈولی میں بٹھائے اور اسلام آباد لے جائے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے انتخابات کی تاریخ اکتوبر دو ہزار تئیس ہے۔عمران خان نے کسی جمہوری جذبے کے تحت حکومت نہیں توڑی۔ انہوں نے خودکش بمبار کی طرح اسمبلیاں توڑیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسمبلیاں 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے نہیں توڑیں، عمران خان نے خودکش بمبار کی طرح اسمبلیاں توڑیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے فوج انہیں زمان پارک سے اٹھائے، ڈولی میں بٹھائے اور اسلام آباد لے جائے۔ عمران خان نے اس وقت پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

