کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہاہے کہ گوادر میں 5بوائز وگرلز کالجز میں سہولیات کیلئے 2کروڑ سے زائد رقم منظور کرلی گئی،انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے اس کی تکمیل اولین ترجیح ہے گوادر کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر جگہ اپنا لوہا منوایا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے پانچ بوائز اور گرلز کالجز کیلئے مجموعی طور پر دو کروڈ 75لاکھ روپے منظور کروائے ہیں۔گزشتہ دنوں بوائز اور گرلز ڈگری کالجز میں دورہ کے موقع پر طالبعلموں نے کمپوٹرز،فرنیچرز اور دیگر سہولیات کا مطالبہ کیا تھا جس کو پورا کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پیشکان گرلز انٹرکالج کی تعمیر سے یہاں کے بچیوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر ہونگے۔ میں نے انتخابی مہم کے دوران گوادر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیم کو اولین ترجیح دوں گا۔ انہی وعدوں کے ساتھ ضلع بھر میں نئے تعلیمی اداروں کی قیام پر علمدرآمد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے قابل فخریہ لمحہ ہے کہ ضلع گوادر کے پسنی سے تعلق رکھنے والے 4 طلبہ نے اتھل یونیورسٹی سے 4 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ میں ان کو اور ان کے خاندان کو ان عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گوادر کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر جگہ اپنا لوہا منوایا ہے۔
گوادرمیں 5 بوائز وگرلز کالجز میں سہولیات کیلئے 2 کروڑ سے زائد رقم منظورکرلی گئی، میر حمل کلمتی

ٹیگز:
میر حمل کلمتی
