سبی(ڈیلی گرین گوادر)جیالہ ہائیڈرو یونین امن کے سفیر عطا اللہ بلوچ کوئٹہ سے سائیکل پر چلے اور سبی پہنچ گئے سبی آمد پر جیالہ ہائیڈرو یونین عطا اللہ بلوچ کا شاندار استقبال کیا گیا تفصیلات کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف نجکاری 9 مارچ کو ہونے والے دھرنے میں شرکت کیلے واپڈا ہایڈرو یونین سی،بی،اے کے امن کے سفیر سائیکلسٹ عطااللہ مینگل کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے سائکل پر بولان کی مشکل گزار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے سبی پہنچے تو سبی ڈوژن کے سبی ڈویژن لہڑی سب ڈویژن کے عہدیدار لان سپرٹینڈنٹ مظہر جاموٹ چیئر مین اللہ رکھیہ چیرمین ثنااللہ سینئر لان مین استاد محمد انور اعوان بابو سیف اللہ ریحانزی اور دیگر مزدوروں نے پرتپاک استقبال کیا عطا اللہ مینگل کے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور واپڈا کی نجکاری نامنظور کے خوب نارے لگائے اس موقع پر واپڈا ہایڈرو یونین سی۔بی۔اے کے امن کے سفیر سائیکلسٹ عطااللہ مینگل کے ساتھ سیلفیاں بھی نکالی، واپڈا نجکاری کے خلاف صارفین کی بہتر خدمت ادارے کی ترقی کے لیے متحد و منظم ہوکر جدوجہد کا عزم کیا، اور تمام ہایڈر یونین کے ورکروں نے نجکاری کے خلاف 9 مارچ کے احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت کیلئے تیاری مکمل کرنے اور دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کا عزم کیا۔
جیالہ ہائیڈرو یونین امن کے سفیر عطا اللہ بلوچ کوئٹہ سے سائیکل پر چلے اور سبی پہنچ گئے

ٹیگز:
ہائیڈرو یونین
