کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو کے علاقے میں بنیادی مرکز صحت کے قریب دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے نیلی میں واقع بنیادی مرکز صحت کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس سے بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ایک مشکوک بیگ قبضے میں لے لیا۔ لیویز مزیدکارروائی کررہی ہے۔
کوہلو کے علاقے میں بنیادی مرکز صحت کے قریب دھماکہ، عمارت کو جزوی نقصان پہنچا

ٹیگز:
کوہلو
