قلات میں لیشمانیاسس کے وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بلوچستان کے تاریخی ضلع قلات میں لیشمانیاسس کے وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کے احکامات کی روشنی میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات، ڈاکٹر نصر اللہ لانگو نے ڈاکٹر بدر انصاری ڈائریکٹر ملیریا VBD حکومت بلوچستان کے تعاون سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر کاروائی شروع کی ہیڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال قلات میں لیشمانیاس سنٹر میں 17 مریضوں کو گلوکین ٹائم انجیکشن لگائے گئیہیں جن میں 03 نئے رجسٹرڈ کیسز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بلوچستان کے سرداضلاع میں شامل ضلع قلات اس وباء سے متاثرہ ضلع میں سرفہرست ہے ضلعی محکمہ صحت کے مطابق رواں ہفتے 17 مریضوں کا Glucantime ان جیکشن سے علاج کیا گیاجن میں 03 نئے کیسز رجسٹرڈشامل ہیں ضلعی محکمہ صحت کے حکام۔ کا کہنا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے متاثرہ مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنایاگیا۔
قلات میں لیشمانیاسس کے وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں . ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی

ٹیگز:
منیراحمددرانی
