قلعہ عبداللہ(یو این اے )قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی میزئی سے ایک افغان مہاجر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت لال محمد استاد کے بھائی کے طور پر کی گئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔لاش ایک کمرے سے برآمد ہوئی، اور ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، جب کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اندھے قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان وارداتوں میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے علاقے میں امن و امان قائم کیا جائے۔
قلعہ عبداللہ، افغان مہاجر کی سر میں گولی لگی لاش برآمد

