کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بولان میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء نے ضلعی افسران کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔و،یر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے بولان میں فائرنگ سے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

ٹیگز:
صوبائی وزیر داخلہ
