کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی ہدایت پرکوئٹہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کی کمبائنڈ سرچنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ روز شہر مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی دیگر سیکورٹی اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ اور سرچنگ کی گئی۔اس موقع پر 218مشبہ افراد کو پکڑ کر پوچھ گچھ کرنے کے بعد موقع پر چھوڑ دیا۔ پولیس کی جانب سے آپریشن کوئٹہ سٹی ڈویژن،قائد آباد ڈویژن،سریاب ڈویژن اور صدر ڈویژن کے علاقوں میں کئی گئیں دوسری جانب مختلف علاقوں میں کالی ششوں اور غیر ممنوع نمبر پلیٹ والی گاڈیوں، رکشوں، موٹر سائیکلوں دیگر گاڈیوں کی تلاشی اور چان بین کی گئی جبکہ 132گاڈیوں سے کالے شیشے اور غیر ممنوع نمبر پلیٹس اتار دئیے۔خلاف ورزی پر 30گاڑیوں کا چالان اور 2گاڈیوں کو بند کردی گئی۔شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو قائم رکھنے،جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کمبائنڈ آپریشن کو مزید وسعت دیا جائے گاشہر کے داخلی راستوں پر گاڈیوں کی تلاشی اور کو قائم رکھنے کے لئے مشکوک افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے دوسری جانب سے اپیل کیا گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں کے بارے میں قریبی پولیس تھانے اور ہیلپ لائن کو آگاہ کریں تاکہ شہر سے جرائم اور شرپسند عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
کوئٹہ،سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں،ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 218 مشتبہ افراد کو پکڑ کر پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑ دیا

ٹیگز:
سی ٹی ڈی
