کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ پے درپے بدامنی کے واقعات اور مہنگائی نے عوام کو مفلوج کر دیا ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی حالات کوخراب کیا جارہا ہے ملکی استحکام اور سالمیت کے لئے ملک کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا حافظ شاد محمد ظفر حسین احمد حافظ ثنااللہ حافظ عبدالظاہر ودیگر بھی موجود تھے سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کی استحکام اور سالمیت کو کمزور کرنے کی درپے ہیں پے درپے دلخراش واقعات ملکی استحکام اور سالمیت پر حملہ ہے انہوں نے کہا آج اللہ کے گھر مساجد بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں جبکہ چاروں صوبوں میں کھربوں روپے سیکورٹی اداروں کے لیے مختص کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد کو آج کون دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے، انہوں نے کہا نے پشاور میں سو کے قریب مسلمانوں کے قتل عام قومی سانحہ ہے اس دلخراش واقعہ کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور تمام تر حقائق کو قوم کے سامنے منظر عام پر لا ے جائیں سیکورٹی ادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے تاکہ آئندہ دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکھے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے جمعیت علمائے اسلام ملکی استحکام اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ملکی استحکام اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی،حافظ حسین احمد

ٹیگز:
حافظ حسین احمد
