کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان: ایک ماہ کے دوران 586ٹریفک حادثات میں 56افراد جاں بحق جبکہ 847زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر(مرک 1122) کے مطابق ماہ جنوری میں بلوچستان کی پانچ شاہراہوں پر 586 حادثات ہوئے ان حادثات میں 56 افراد جاں بحق 847 زخمی ہوئے ایم ای آر سی 1122 کی ٹیم نے طبی امداد دی سب سے زیادہ حادثات کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 پر ہوئے۔حادثات سنگل شاہراہوں اور ڈرائیورز کی غفلت کے باعث پیش آئے۔
بلوچستان، ایک ماہ کے دوران 586ٹریفک حادثات،56افراد جاں بحق، 847زخمی

ٹیگز:
بلوچستان
