کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے سائبر کرائم کی کاروائی چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گر فتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے قلات میں کاروائی کر تے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم منیر کو گر فتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی سائبر کرائم سرکل کوئٹہ میں قائم خصوصی یونٹ نے کی یونٹ ٹو کاونٹر آن لائن چائلڈ ابیوز (UCOCA)بچوں کے آن لائن استحصال کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ یونٹ بین الاقوامی اداروں، ایجنسیوں اور انٹرپول سے موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم منیر کے خلاف کاروائی بھی بین الاقوامی ادارے سے موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیاجبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کی کاروائی چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گر فتار

ٹیگز:
ایف آئی اے
