کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت بلوچستان داود بازئی کی سربراہی میں نئے سال برائے 2023-24 کی ایس این ای پر اجلاس محکمہ صحت کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ جس میں ورٹیکل پروگرام کے ڈائریکٹر اور مینیجر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملیریا پروگرام کے ڈاریکٹر ڈاکٹر میر یوسف خان ، ڈاریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد قمبرانی ، ڈاریکٹر ایچ آرڈی ڈاکٹر تاج محمد کھوسہ ، ٹی بی کنٹرول پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی ، ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پریوینٹو ہیلتھ ڈاکٹر عامر رئیسانی ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروجیکٹ ڈاکٹر سیمع اللہ کاکڑ ، سینیر پلانگ آفیسر ڈاکٹر شاکوہ مینگل ، پی ایس اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ذیشان احمد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نئے سال کے لئیے ترجیحات کے مطابق بجٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں اصلاحاتی میکینزم کے ساتھ ایس این ای مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔
صحت میں اصلاحاتی میکینزم کے ساتھ ایس این ای مرتب کرنے کی ضرورت ہے ، اسپیشل سیکرٹری صحت داود بازئی

ٹیگز:
داود بازئی
