کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹی بی کنڑول پروگرام بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیب سپروائزر کا اجلاس پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر عرفان رئیسانی منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی، صوبائی کوآرڈی نیٹر ایل ایچ ڈبلیو ٹی بی کنڑول پروگرام ڈاکٹر گل بخت کاسی سمیت صوبے بھر کے ایس ایل ایس نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے بھر کے لیب، جین ایکسپرٹ، مائیکرو اسکوپی سمیت دیگر مسائل پر بحث کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان رئیسانی نے کہا کہ ٹی بی کی تشخیص کے ساتھ ایچ آئی وی کی بھی اسکرینگ یقینی بنائی جائے بلوچستان بھر میں مزید مائیکرو اسکوپ اور جین ایکسپرٹ کے نئے سینٹر کی نشاندہی کی جائے تاکہ ٹی بی کی تشخیص میں بہتری آسکے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں اس سال بلگم کے نمونوں کے ٹرانسپورٹ میکلینزم مرتب کیا جارہا ہے جس سے ٹی بی کی تشخیص میں مزید مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایل ایس نصیرآباد عزیز احمد، ڈی ایل ایس ژوب حاجی رفیق احمد اور ڈی ایل ایس چمن حاجی فضل الرحمن جیسے فرنٹ لائن ورکر ہمارے پروگرام کا فخر ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دو سال سے پروگرام میں کام کررہے ہیں۔ صوبائی کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ٹی بی کنڑول پروگرام ڈاکٹر گل بخت نے کہا کہ ایل ایچ ڈبلیوز کے زریعے ٹی بی کنٹرول پروگرام میں مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹی بی کے ممکنہ مریضوں کی نشاندہی کے لئے ایل ایچ ڈبلیوز کا کردار ریڈ کی ہڈی کی طرح ہوگا۔
ٹی بی کی تشخیص کے ساتھ ایچ آئی وی کی بھی اسکرینگ یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر عرفان رئیسانی

ٹیگز:
ڈاکٹر عرفان رئیسانی
