ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جعفرآباد اور نصیرآباد میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری آفیسر سمیت تین افراد کو اغواء کر لیا گیا پولیس کے مطابق جعفرآباد بی اینڈ آر بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجنیئر عتیق الرحمن بلوچ کو ڈیرہ اللہ یار سے سبی جاتے ہوئے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر ان کو سرکاری گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغواء کرلیا گیا واقعے کے بعد مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویان کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی جبکہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی گوٹھ انور ساسولی ڈپ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے غلام رسول ولد غلام نبی بگٹی کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرتحقیقات شروع کردی۔
جعفرآباد اور نصیرآباد میں مسلح افراد نے سرکاری آفیسر سمیت3افراد کو اغواء کرلیا

ٹیگز:
جعفرآباد اور نصیرآباد
