کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروگریسیو پینل کے وفد نے صدارتی امیدوار پروفیسر آغا زاہد کی قیادت میں پیر کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ ڈگری کالج سریاب روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔پروگریسیو پینل کے منشور اور ترجیحات پر بریفنگ دی، پروفیسر ز کے اٹھائے گئے نکات اور سوالات کے مفصل جوابات دیئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پروگریسیو رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کالج اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل اور کلیدی ہے لیکن بدقسمتی سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حتیٰ کہ اب تو کالج اساتذہ کو سابقہ ادوار میں حاصل شدہ مراعات اور سہولیات بھی ایک ایک کرکے واپس لی جارہی ہیں ٹائم سکیل کی بندش اور 10فیصد ڈی آر اے سے محرومی انتہائی تشویشناک ہے کامیابی کی صورت میں ہم پہلے ان حقوق اور مراعات کا تحفظ کریں گے جو پچھلے دو سال میں ایسوسی ایشن کی عدم توجہی اور غیر فعالیت کے باعث ہمارے ہاتھ سے نکل گئے، ٹائم سکیل کی بحالی اور پالیسی ساز فورمز میں پروفیسرز کی دوبارہ نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کالج اساتذہ کی تنخواہیں،الاؤنسز اور حاصل مراعات باقی صوبوں کے مقابلے میں تشویشناک حد تک کم ہیں باقی صوبوں کے پروفیسرز و لیکچررز نے موثر جدوجہد اور فعال تنظیم کی بدولت اپنے حقوق کا حصول ممکن بنایا جبکہ بلوچستان میں پروفیسر زاینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی حقیقی فعالیت محض دو سال پر مبنی ہے جس کا کریڈٹ بھی پروگریسیو کو جاتا ہے پروگریسیو نے دو سال کی مختصر مدت میں بی پی ایل اے میں نئی روح پھونکی پروگریسو کے دو سال مخالف رجیم کے بیس سال پر بھاری ہیں پھر بھی ہم کسی پر شخصی اور ذاتی تنقید نہیں کرتے ہم چاہتے ہیں کہ لیکچررز اور پروفیسرز کے مسائل حل ہوں پروگریسیو رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین اور بیورو کریسی ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر ہائیر وٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق فیصلوں سے گریز کریں تعلیمی شعبے کا سب سے اہم اسٹیک ہولڈرہم ہیں ہماری رائے اور تجاویز کو اہمیت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پروگریسیو پینل نے کالج سائیڈ کے تمام مسائل کو اپنے منشور کا اور ترجیحات کا حصہ بنایا ہے کالج اساتذہ بی پی ایل اے انتخابات میں انتخابی نشان مشعل پر مہر لگا کر پروگریسو پینل کی کامیابی کو یقینی بنائیں تاکہ کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے نئی جدوجہد شروع کی جائے۔
کالج اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،پروفیسر آغا زاہد

ٹیگز:
پروفیسر آغا زاہد
