مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)آج جماعت اسلامی کے فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے درینگڑھ کے مقام پر موبائل ہیلتھ یونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں 300 کے قریب مستحق افراد کی فری چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی الحمد اللہ خادم مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی امستونگ کے لوگوں کے دکھ و درد کو محسوس کیا ہے اور اسی کو اپنے لیے عبادت اور فخر محسوس کرتے ہوئے شروع دن سے مستونگ کے گلی گلی کوچے کوچے میں جاکر مستحقین کو ان کے دہلیز پر ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں أن حالات میں لوگ اپنی سیاسی مفادات کے پیچھے مستونگ کے غریب مظلوم عوام کو بھول چکے ہیں اس سخت سردی کے موسم میں خاص کر دیہاتوں کے لوگ جومشکل زندگی گزار رہے ہیں جن کے پاس کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے لیکن الحمد اللہ جماعت اسلامی نے شروع دن سےچاہے وہ راشن کی صورت میں ہو یا صحت تعلیم یاکسی اور حوالے سے أن کی گھر تک پہنچنے کی کوشش کی ہےان شاءاللہ یہ خدمت کاسلسلہ کبھی ختم نا ہونے والا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں جہاں بھی موقع فراہم کر یگا انشاء اللہ مستونگ کے عوام کی اعتماد سے بڑھ کر خدمت کریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی مستونگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری خیر بخش ابابکی ، مولانا عبد الرحمن مینگل ، جماعت اسلامی یوتھ تحصیل کردگاپ کے صدر میر صابر عزیز محمد شہی ، ڈاکٹر عبید اللہ ,l، ڈآکٹر ہدایت اللہ و دیگر اہل علاقے کثیر تعداد میں موجود تھی
خدمت،دیانت داری اور امانت داری جماعت اسلامی کا نام ہے،جماعت اسلامی مستونگ

ٹیگز:
جماعت اسلامی مستونگ
