کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید، قلعہ عبداللہ میں ادویات نجی میڈیکل سٹورزپربکنے لگیں ریجنل ہیلتھ سینٹرقلعہ عبداللہ کے دو درجن سے زائد ڈاکٹرزوطبی عملہ غیرحاضر ہونے کاانکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپیدہوگئیں سول ہسپتال،بولان میڈیکل کمپلیکس ودیگر کیلئے ادویات کی مد میں کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود ادویات ناپید ہوگئیں ایک مریض کے رشتہ دار نے بتایاکہ ہم نے ایک ڈوزسرکاری جبکہ باقی اپنے پیسوں سے خرید کر لگائے ہیں اگر بروقت نہ خریدتے تو مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہوجاتا،مریضوں کے رشتہ داروں کو ایک سرنج کیلئے بھی نجی میڈیکل بھیجاجاتاہے،بی ایم سی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق90فیصد انڈور مریضوں کو ادویات فراہم کررہے ہیں ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ریجنل ہیلتھ سینٹرکو ملنے والی سرکاری ادویات بازار کے نجی میڈیکل سٹورز پر فروخت ہورہی ہے جبکہ دو درجن سے زائد ڈاکٹرز بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔
کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید

ٹیگز:
ادویات ناپید
