ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر سے دو افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے قریب سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو افراد حسین بخش اور غالب حسین مرہٹہ کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں اورملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ بگٹی،پٹ فیڈر کے علاقے سے دو افراد اغواء

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
