کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈعمران نیازی حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے،ملک بھر میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلوسوں سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں 2021انشاء اللہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت کے خاتمے کاسال ہے،آج پی ڈی ایم کے ذیراہتمام لورالائی میں ہونے والے جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے جلسے میں پیپلزپارٹی کے جیالے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو لورالائی میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ملکی معیشت اورتمام اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اقتدارمیں آنے سے قبل پی ٹی آئی نے عوام کو روزگار اور گھر دینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ابتک لاکھوں لوگوں کو بے روزگاراور بے گھر کرچکے ہیں اورمہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اورعوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورعوام نے ملک بھر میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونے والے جلسوں میں بھر پور شرکت کرکے نا اہل حکمرانوں کے خلا ف فیصلہ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی طاقت سے نا اہل حکمرانوں کو بھیج کردم لے گی۔انہوں نے کہا کہ آج لورالائی میں پی ڈی ایم کے ذیراہتمام ہونے والے جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
2021اانشاء اللہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت کے خاتمے کاسال ہے،حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
