اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جمعیت علما اسلام کے مطابق گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضی اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔جمعیت علما اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاوں کی اپیل کی جاتی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

ٹیگز:
عبدالغفور
