کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان میں گندم اور مالی بحران پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے صوبے کے مالی بحران کے حل میں وفاق کی جانب سے تاحال سرد مہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے گندم کے بحران کو حل کرنے کے لئے وفاق فوری طورپر اپنا کردار ادا کرے پنجاب نے 6 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا امید ہے بڑے بھائی کی حیثیت سے وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے ہم نے بارہا وفاق سے کہا کہ ہم خیرات نہیں بلکہ این ایف سی میں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں مالی بحران اسی طرح برقرار رہا تو تمام ترقیاتی کاموں کے علاہ تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں ہونگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے مالی اور گندم کے بحران پر وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ صوبے میں گندم اور مالی بحران پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے صوبے کے مالی بحران کے حل میں وفاق کی جانب سے تاحال سرد مہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے گندم کے بحران کو حل کرنے کے لئے وفاق فوری طورپر اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ پنجاب نے 6 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا امید ہے بڑے بھائی کی حیثیت سے وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے ہم نے بارہا وفاق سے کہا کہ ہم خیرات نہیں بلکہ این ایف سی میں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں مالی بحران اسی طرح برقرار رہا تو تمام ترقیاتی کاموں کے علاہ تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں ہونگے۔این ایف سی میں بلوچستان کے حصہ کو آئینی تحفظ حاصل ہے بلوچستان کے حصہ کو کسی بھی طور پر کم نہیں کیا جاسکتا۔ہمارا تو مطالبہ ہے کہ سیکورٹی کی مد میں بھی این ایف سی میں 1 فیصد ہمیں اضافی شیئر دیا جائے بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ 34 ارب کے بقایا جات ہیں وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی بحران سے نکالیں۔بلوچستان وفاق کی مضبوط اکائی ہے مرکز کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اکائیوں کو ساتھ لے کر چلے۔وزیراعظم نے ہمیشہ صوبے کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لی۔ریکوڈک پاکستان کا ایک مضبوط معاشی استحکام کا منصوبہ ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا زینہ بلوچستان سے گزر کر جاتا ہے۔
بلوچستان میں گندم اور مالی بحران پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
