نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق نصیر آباد ڈویژن کے کمشنر طارق قمربلوچ اور، چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کا اجلاس ہفتہ کو یہاں ڈویژنل آفس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا اجلاس میں نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد ڈوگر، کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ ڈی آئی جی نصیرآباد محمد سلیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کیپٹن ریٹائرڈ میرباز خان،ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ،ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ،ڈپٹی کمشنر استا محمد محمدحسین ہزارہ،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور اور ڈویژن بھر کے ایس ایس پیز نے شرکت کی اجلاس میں نصیر آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن کے ضمن میں کیئے گئے اقدامات ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ صوبے بھر میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جاررہی ہے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو درکار ٹرانسپورٹ کے لئے فنڈز آئندہ دو روز میں جاری کر دئیے جائیں گے پرامن ماحول میں انتخابات کرانے کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے پولیس اور لیویز کی مدد کیلئے کوئیک رسپانس فورس بھی تعینات ہوگی حق رائے دہی کے دوران عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں پرامن ماحول میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد نگراں صوبائی حکومت کا مینڈیٹ ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری تندہی سے کام کررہے ہیں نگراں وزیر اعلٰی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پینے کے پانی، واش روم باونڈری والز رمپ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے نصیر آباد ڈویژن کے چھ اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کی تجویز کردہ ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے نصیر آباد سمیت صوبے بھر کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر مجموعی طور پر آٹھ ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ہوگی جس کے لیے معاہدہ طے پا چکا ہے اور کمیرے نصب کرنے والی فرم ہر ضلع میں ایک فوکل پرسن کو تربیت دے گی اس مقصد کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فوکل پرسن مقرر کردیں تاکہ ان کی ضروری تربیت کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات دیئے کہ وہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ز کی تعداد کم کرنے کی کوشش کریں تاکہ پولیس فورس سے سیکورٹی کے حوالے سے کام لیا جائے اور دستیاب سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی مرتب شدہ سیکورٹی پلان کے تحت کی جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں مواصلاتی مشکلات کے مدنظر ٹرانسپورٹ کا ریٹ دیگر صوبوں سے زیادہ رکھا ہے صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے لئے صوبے کے تمام اضلاع کو فنڈز دو روز میں جاری ہوجائیں گے
صوبے بھر میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جاررہی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

