اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائیاں خطرناک ہوتی ہیں۔ ہمیں جیو اور جینے دو کی بنیاد پر کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اور ہمسایوں کے تعلقات زیادہ خراب نہ ہوں، امریکن فوجوں کی ایران کے ارد گرد موجودگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم ٹھنڈے دماغ سے سوچیں اگر کوئی مشکلات ہوں بشمول افغانستان تمام ہمسائیوں کے کوشش کی جائے کہ وہ سب ختم کی جائیں جبکہ ہمارا خطہ بہت خطرناک حالت میں گرا ہوا ہے ہمیں بہت احتیاط سے قدم اٹھانے چاہیے یہ اچھی باتیں نہیں ہے کہ یہاں سے بمباریاں ہوں حملے ہوں اور وہاں سے وہ چلے آئیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہندوستان کو تو ویسے ہی ہم نے دشمن قرار دیا ہوا ہے ہندوستان کے اسرائیل کے ساتھ کل جو حلف برداریاں ہوئی ہیں یہ ساری باتیں ہمیں نظر میں رکھنی چاہیے اور مزید دشمنیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ کمالدار لوگ وہ سمجھے جاتے ہیں جو بحرانوں میں اپنے لیے راستے ڈھونڈتے ہیں اور جو بحرانوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمودخان اچکزئی نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان اور افغانستان کے حالات اس نہج پر نہیں پہنچے کہ اسے واپس امن کی حالت پر نہ لایا جا سکے۔پاکستان میں ایسے لوگ ہیں، خیبر پشتونخوا میں ہیں اس ملک کے سیاست دانوں میں ہیں جن کے افغانستان کے ساتھ بڑے اچھے رشتے ہیں بہتر ہوگا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے حالات اس نہج تک نہ پہنچے۔ ایک سوال کے جواب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ طالبان کا وزیر خارجہ تھا اب بھی ہوں میں تو امن کا داعی ہوں عدم تشدد کا پرچارک ہوں اب بھی ضرورت پڑی مجھ سے ہو سکا یا کسی نے مجھ سے یہ کہا کہ اپ اس سلسلے میں کچھ کریں۔ میں تو دونوں طرف سے یہی کہوں گا کہ بھائی جنگ کی طرف نہ جائیں امن کی طرف جائیں واضح حقائق ہوں گے باتیں ہوں گے باتوں سے ہی بات حل ہوتی ہے مذاکرات سے ہی بات حل ہوتی ہے بڑی بڑی جنگوں کے دوران مذاکرات ہوتے رہتے ہیں ہماری افغانستان کے ساتھ بات اس حد تک نہیں جا پہنچی ہے کہ خدانخواستہ بس بسم اللہ کر کے فوجی کا روائیاں شروع کردیں اور بمباریاں شروع کر دیں یہ جو آج ایرانی سیاست مشکل میں ہے۔ اور بھی جہاز چل پڑے ہیں امریکہ کے سمندروں کی جانب سے، ہمیں اس پہ بھی متوجہ ہونا چاہیے کم سے کم یہ خطہ ایک مشترکہ حکمت عملی طے کرے کہ ایک بڑی طاقت کے ہمارے خطے میں موجودگی ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ اس خطے کو بچانے کے لیے ہمیں مل بیٹھ کر کوئی فیصلہ کرنا چاہیے پاکستان مشکل میں ہے یہاں بھی ہمیں یہ کرنا چاہیے جو بھی لوگ ہیں جو بھی ادارے ہیں پاکستان میں۔ یہ ہمارے ارد گرد جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اس پہ بھی مل بیٹھ کے تمام اداروں بشمول افواج پاکستان ججز تجارتی و اقتصادی ماہرین سب مل بیٹھ کے اس پہ سوچیں کہ کس طریقے سے ہم اپنے ملک کو اور اس خطے کو مست سانڈوں کے میدان جنگ بنانے سے بچا سکتے ہیں۔
ہمسائیوں سے لڑائیاں خطرناک ہوتی ہیں۔ ہمیں جیو اور جینے دو کی بنیاد پر کوشش کرنی چاہیے : محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
