کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے اہم انتظامی تقرری کرتے ہوئے محترمہ ثنا ءماہ جبین عمرانی کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ تعینات کر دیا ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ثنا مہ جبین عمرانی کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ثنا مہ جبین عمرانی کا شمار بلوچستان کے قابل، دیانت دار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ اس سے قبل وہ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی سے اپنی الگ پہچان بنائی۔
ثناء ماہ جبین عمرانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ تعینات

ٹیگز:
ثنا ماہ جبین عمرانی
