سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کے زیر صدارت کمشنر آفس سبی میں قومی پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی رینج مسرور عالم کولاچی،ڈپٹی کمشنر کوھلو،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی،ڈپٹی کمشنر زیارت،ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے ویڈیو لنک جبکہ،ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی،ایڈیشنل کمشنر سبی ماموں حمید، ایس ایس پی سبی محمدیوسف بھنگر، اے ڈی آئی جی سبی شاہد کمال سیلاچی ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سبی ڈویژن ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی یونیسف ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیومہم کے دوران سبی ڈویژن کے اضلاع میں خامیوں،سیکورٹی پلان سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ظفر ابڑو نے ملٹی میڈیا پروجیکٹ کے زریعے سبی ڈویژن میں ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سبی ڈویژن میں پولیو سے بچاو کی گھر گھر مہم کا آغاز 16جنوری سے20جنوری سے کیا جا رہا ہے جس میں پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے 2 قطرے پلاے جائیں گے،ساتھ وٹامن اے کے کیپسول چھ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو دیے جائیں گے قومی پولیو مہم کے سلسلے میں سبی ڈویژن میں خصوصی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے پولیو ورکرز ایریا انچارج مانیٹرنگ کے عملے کی ٹریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے انہوں نے 2000سے 2022میں ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز نے قومی پولیو مہم کی تیاریاں اور ٹیموں کی تربیت و پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار کی جائے ورکرز کو بہتر سے بہتر تربیت دی جائے تاکہ بہتر انداز سے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ضلعی انتظامیہ پولیس کے بھرپور تعاون سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں پولیو ایک خطرناک موذی وائرس ہے جو پھول جیسے بچوں پر حملہ اور ہوکر ہمیشہ کے لیئے اپاہج بنا دیتے ہیں صحیح معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیو خاتمہ ناگزیر ہے اس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا اجلاس میں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر ڈویژن بھی میں پولیو ورکرز سیکورٹی کی خدمات سرانجام دینے والے لیویزاور پولیس کے جوانوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے بھی ٹھوس بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام آفیسران مل جل کر ایک ٹیم ورک کی صورت میں اپنی اپنی ذمے داریاں پوری کریں حوالے سے کسی صورت لاپرائی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اجلاس میں قومی پولیو مہم کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے جبکہ اجلاس میں پولیو مہم کے دوران سبی ڈیرہ بگٹی کوہلو زیارت ہرنائی میں درپیش مسائل و مشکلات کو دور کرنے کے لئے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔علاوہ کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی کے زیر صدارت ڈویژن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) کے سلسلے میں ڈویثزنل اسیکمات کی منظوری کے لئے ڈویثزنل آفیسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی، ایڈیشنل کمشنر مامون احمد،ڈویثزنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزمان کیانی،ڈویثزنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی، محکمہ بی آینڈ آر کے آفیسر عبداللہ خان،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر غلام سرور عمرانی سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر نوابزادہ شازین بگٹی کے فنڈز سے سبی ڈویثزن کے اسکیمات کی منظوری اور پی سی ون کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار کی جائے ورکرز کو بہتر سے بہتر تربیت دی جائے ، کمشنر سبی ڈویژن

ٹیگز:
شاہد سلیم قریشی
