کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے کیس سے منسلک پولیس کے گواہ کا بیان قلمبند کراکے اس پر جرح کیا گیا، پولیس کے ایک اور گواہ کا بیان آج قلمبند کیا جائیگا۔ منگل کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی، ان کے وکیل ذوالفقار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت کیس سے منسلک پولیس کے گواہ انسپکٹر لطف علی نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرایاجس پر جرح کیا گیابعدازں عدالت نے کیس سے منسلک پولیس کے ایک اور گواہ سب انسپکٹر محمد نادر کو اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے آج طلب کرتے ہوئے سماعت آج(بروز بدھ) تک کیلئے ملتوی کردی۔
شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، گواہ کا بیان قلمبند

ٹیگز:
سیشن جج
