کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط سیٹلائٹ ٹاون علاقائی یونٹ کے علاقائی کمیٹی کا توسیعی اجلاس پارٹی کے صوبائی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے ضلع معاونین ندا سنگر اور قیاس افغان نے شرکت کی۔اس موقع پر سیٹلائٹ ٹاون علاقائی یونٹ کے لئے نئے علاقائی ایگزیکٹیوز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔جس کے مطابق محمد ابراہیم خان ترین علاقائی سیکرٹری، ایمل خان دوتانی علاقائی سینئر معاون سیکرٹری اور ان کے ساتھ دیگر معاونین منتخب ہوئے۔جن سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا۔اجلاس میں پارٹی کے تاریخی پانچویں قومی کانگریس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی کا قومی کانگریس پشتون قومی تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔پشتونخو املی عوامی پارٹی پشتون قومی وحدت اور ملی تشخص اور دیگر قومی ملی اہداف کے لئے اپنی پرافتخار جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پارٹی کا قومی کانگریس پشتون قومی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نصراللہ خان زیرے

ٹیگز:
نصراللہ خان زیرے
