قلات (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سینئرنائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس مو سیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بے اختیار آدمی ہیں میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت میں شامل ہونے سے ہمیں نقصان ہوگیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں جھوٹ کا پلندہ ہے ان کاغزی وزارتوں سے کچھ بھی نہیں ملنے والا ہے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان وزارتوں سے کچھ بھی نہیں ہونے والا ان سے بلوچ قوم کا استحصال ہورہا ہے وفا قی حکومت نے قلات کے حوالے سے جو واعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس جھوٹ کا پلندہ ہیں ان کاغزی وزارتوں سے کچھ بھی نہیں بنے گا بلکہ کے اس سے بلوچ قوم کا مزید استحصال ہوگا گزشتہ ردنو ں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پارٹی رہنماؤں کے اعتماد میں لئے بغیر ریکو ڈک منصوبے کے بہت بڑا فیصلہ اکیلے کو اکیلے کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم حکومت سے نہیں نکلتے ہیں تو ہم سیاسی پر ڈوب جائیں گے میں حیران ہوں کہ ہم اس حکومت سے کیوں نہیں نکلتے ہیں نہ جانے کی مفاد کہ ہم ابھی تک اس حکومت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قلات کے مسائل کے حل کیلئے جو واعدے کئے گئے تھے وہ واعدے تاحال وفا نہیں ہو سکے ہیں۔
وفاقی اورصوبائی حکومتیں جھوٹ کا پلندہ ہے، پرنس مو سیٰ جان بلوچ

ٹیگز:
پرنس مو سیٰ جان بلوچ
