کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں نصب 160ایم وی اے کے 2پاور ٹرانسفارمرزکی جگہ دوگنی استعدادکاریعنی250ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب کاکام کیاجارہاہے اس سلسلے میں 14دسمبرکو صبح 8بجے سے دوپہر2بجے تک 220کے وی ا نڈسٹریل گرڈاسٹیشن سے بجلی بندش کے باعث کیسکوکے سسٹم میں تقریباً320میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا اوراس دوران کوئٹہ شہرسمیت چمن، پشین، علیزئی، حرمزئی،کچلاک اور زرغون گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے فیڈرزمتاثررہیں گے۔ دریں اثناء کوئٹہ شہر میں برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری کاموں کے سلسلے میں 13دسمبرکوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ،بروری روڈ، کسٹم،اولڈسمنگلی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی، پی اے ایف، عالم خان اور مری آبادگرڈکے کانسی ٹو جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈسیٹلائٹ ٹاون،اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز سریاب گرڈکے دلدارکاریز، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، بی ایم سی، غازی، واسانیز انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز، شموزئی، ایف جی ایس، شیخ زید، سریاب مل فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ، ملک پلانٹ، عالم خان، پی ٹی وی فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک نیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے دوستین،خروٹ آباد، داریم، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، کڈنی،ادیان فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک اورمری آبادگرڈکے سرینافیڈرسے دن ایک بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ132Kvاورماڑہ اور گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 14دسمبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے نیوجان محمداور سرکی روڈفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی، پی اے ایف، عالم خان اورسریاب گرڈاسٹیشن کے منی مارکیٹ اورمری آبادگرڈکے کانسی ٹو، نیو لیاقت بازارفیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز سریاب گرڈکے دلدارکاریز، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، بی ایم سی، غازی، واسانیز انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز، شموزئی، ایف جی ایس، شیخ زید، سریاب مل فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ، ملک پلانٹ، عالم خان، پی ٹی وی فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 14دسمبرکے روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے دوستین،خروٹ آباد، داریم، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، کڈنی،ادیان فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چھ بجے تک اور مری آبادگرڈکے سرینافیڈرسے دن ایک بجے سے شام 5:30بجے تک جبکہ منگچرگرڈسے دن12بجے تا شام4بجے اورمیخترگرڈسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اس کے علاوہ 132Kvپسنی۔گوادرٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں 14دسمبرکو صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک گوادر، گوادرانڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، جیوانی گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔
کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے پاورٹرانسفارمر کی توسیع کاکام جاری ہے،کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
