کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ا لخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد، ریلوے پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور،ڈی ایس ریلوے فرید احمد نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا بااعتماد ملک گیر منظم ادارہ بن گیاہے ریلوے کے غریب ملازمین،ضرورت مندقلیوں کو راشن دیکر الخدمت فاؤنڈیشن نے پریشان ضرورت مند کی بڑی خدمت کی۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دیانت دارانہ مخلصانہ عملی اقدامات وکوششوں کی ضرورت ہے۔الخدمت نے کم عرصے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں مختلف مواقع پر مختلف طبقات میں غرباء ومساکین کی بہترین خدمت کی کوئٹہ میں تین سوسے غریب ملازمین وضرورت مندقلیوں کوراشن دیے دیاجو احسن قدم ہے ریلوے ملازمین،پریم یونین الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزارہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ریلوے کے غریب ملازمین کے بچوں کو اسکالر شپ اورشہید اور فوت شدہ ملازمین کے یتیم بچوں کی کفالت کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں ریلوے کے تین سو غریب ملازمین وقلیوں کوراشن دینے کے موقع پر ”میگاراشن تقسیم تقریب“سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کے مہمانان خصوصی ریلوے پریم یونین کے مرکزی شیخ محمد انور،ڈی ایس ریلوے فرید احمدتھے اس موقع پر پریم یونین بلوچستان کے صدر ارشد یوسفزئی نے بھی خطاب کیا الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد،کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی اور پریم یونین کے صوبائی وضلعی رہنمااور ریلوے کے آفیسرزنے شرکت کی۔میگارراشن تقریب میں منظم اندازمیں ریلوے کے تین سوملازمین وقلیوں کو راشن جس میں آٹا،چینی،گھی،دالیں ودیگر خوردنی اشیاء شامل تھے۔مقررین نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا قومی نام بن گیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن غریب ملازمین سمیت ہر طبقے کے محتاجوں،ضرورت مندوں کی خدمت کریگابلوچستان میں غربت وبے روزگاری کی وجہ سے لوگ دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے کرونا،زلزلہ اور ہر مصیبت میں ہر پریشان حال کی مددکی حالیہ بارشوں وسیلاب میں ہم نے الخدمت فاؤنڈیشن نے بلاتفریق رنگ ونسل گوادر سے ژوب تک لوگوں ریسکیو کیا بارشوں سیلاب سے بچانے کیساتھ ان کو ریلیف پہنچائی خیمہ بستیاں بنائی خیمہ متاثرین کو دیے اب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے اس کے علاوہ یتیموں بیواؤں غریب طلباء وغریب ملازمین کی مدد کرنے انہیں اپنے پیروں پرکھڑاکرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے کیے جارہے ہیں مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ یں اس موقع پر ریلوے کے ملازمین اور قلیوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ الخدمت نے بہت پریشانی میں ہماراساتھ دیابہت سے پارٹیاں تنظیمیں اوراین جی اوزہیں لیکن ہم غریبوں کا سننے والا اورمددکرنے والا صرف الخدمت فاؤنڈیشن ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ”میگاراشن تقسیم تقریب“ تین سوریلوے ملازمین کوراشن فراہم کیا گیا

ٹیگز:
الخدمت فاؤنڈیشن
