کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ کوئٹہ عصمت اللہ بازئی نے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ نے حالیہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں اسپیرے کا کام شروع کردیا ہے عوام کھانے پینے کی اشیاء، پانی کو ڈھانپ اور پرندوں کو کھلی جگہ کی بجائے بند جگہ پر رکھیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچاجاسکے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو لوکل گورنمنٹ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انجینئر مہرشاہ اوردیگر بھی موجودتھے۔عصمت اللہ بازئی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ اپنے محدو د وسائل میں رہتے ہوئے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عوام کو صفائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہا ہے لوکل گورنمنٹ کے پاس مشینری اورفنڈز کی کمی کے باوجود پرائیویٹ مشینری کے ذریعے صفائی اور کچرہ اٹھانے کو یقینی بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے حالیہ بارشوں اورسیلاب کے بعد مچھروں کی بہتات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے علاقوں کچلاک،شادینزئی، بلیلی، کیچی بیگ،نوحصار، ایسٹرن بائی پاس،ہنہ اوڑک میں مچھروں کے خاتمے اور ملیریا کی روک تھام کیلئے آج سے خصوصی اسپرے (فوک اسپرے)مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ گلی محلوں میں جاکر اسپیرے کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شام کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء، پانی، کو ڈھانپ اور جانوروں اور پالتو پرندوں کو کھلی جگہ کی بجائے بند جگہ پر رکھیں تاکہ اسپرے کے دوران انہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
لوکل گورنمنٹ نے ملیریا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اسپیرے کا کام شروع کردیا ہے،عصمت بازئی

ٹیگز:
عصمت اللہ بازئی
