گوادر (ڈیلی گرین گوادر) کنٹانی میں کاروباری حضرات کے ساتھ غیر مناسبانہ رویہ اور مزدوروں پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد اور زیادتی کا سختی سے مزمت کرتا ہوں،گوادر سمیت بلوچستان کے تمام باڈر ایریاز میں، باڈر ٹریڈ پر پابندی اور کاروبار میں مشکلات پیدا کرنے کا مطلب بلوچوں کی معاشی قتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر بی این پی گوادر کہدہ علی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کے زندہ رہنے کے تمام رستے بند رکھنے کا مقصد، بلوچوں کو دانستہ طور پر غلط سمیت دھکیلنے کی مترادف ہے۔ کنٹانی میں کاروباری حضرات کے ساتھ غیر مناسبانہ رویہ اور مزدوروں پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد اور زیادتی کا سختی سے مزمت کرتا ہوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مزکورہ زیادتی کے عمل کا منصفانہ تحقیق کا حکم صادر کریں، اور آئندہ اس قسم کے عمل کی روکتام کے لئے ملوث افراد کی باقاعدہ کورٹ مارشل کی جائے اور ان کو کھڑی سزا دی جائے۔بصورت دیگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف عوامی مفادات کی خاطر لوگوں کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کرنے میں مجبور ہونگے۔
گوادر سمیت بلوچستان کے باڈر ایریاز میں، باڈر ٹریڈ پر پابندی اور کاروبار میں مشکلات پیدا کرنے کا مطلب بلوچوں کی معاشی قتل، کہدہ علی

ٹیگز:
کہدہ علی
