کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے ایوان کی توجہ بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھے فزیو تھراپسٹس کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ فزیو تھراپسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے مطالبات کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج پر ہیں گزشتہ دنوں ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے 25کے قریب فزیو تھراپسٹس اور طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انکی گرفتاری جمہوری روایت میں وزراءمسئلے کا حل نکالیں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ دھرنے پر بیٹھے فزیو تھراپسٹس سے مذاکرات کیلئے ایوان میں کمیٹی بنائیں
فزیوتھراپسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے مطالبات کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج پرہیں، ملک نصیر شاہوانی

ٹیگز:
ملک نصیر شاہوانی
