کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل شریعت کورٹ اور صوبے کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کے واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اس قسم کے واقعات قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے مقتولین کو انصاف فراہم کریں۔
محمد نورمسکانزئی کے قتل میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
