اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ممتاز قوم پرست رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل (مرحوم)کے بھائی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کے چچا سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار میر مہر اللہ خان مینگل کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے مرحوم کی جسد خاکی کراچی سے بیلہ لایا گیا مرحوم کو آبائی قبرستان بڑاباغ بیلہ میں سپردخاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں بلوچستان اور سندھ کے قبائلی سرداران، منتخب نمائندگان سمیت مختلف طبقہ فکر کیلوگوں اور اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بیلہ میں مرحوم کو سپرد خاک کرنے کے بعد مغفرت کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مینگل ہاؤس وڈھ (خضدار) میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
میر مہر اللہ خان مینگل بیلہ میں سپردخاک

ٹیگز:
میر مہر اللہ خان مینگل
