کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز ساجدطور ی نے کہاہے کہ سمندر پر پاکستانیوں کے اب تک 27ہزار افراد کے پاسپورٹ بحال کئے ہیں،تمام سفارتخانوں میں نادرا کے دفاتر کھولے جارہے ہیں،اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پر 60روز میں فیصلے کئے جائیں گے،بلوچستان کے احساس محرومی کے خاتمے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، مزدوروں اور ورکروں سے منسلک مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیزجمالی، سیکرٹری جنرل روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی سمیت صوبائی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ وفاقی وزیر ساجدطوری نے کہا کہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں سے ملکر انہیں منظم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے خود اسلام آباد میں متعلقہ حکام کے پاس جاؤنگا۔بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج سے سروے کا آغاز کیاجارہا ہے آئی ایل او کی مددسے مزدوروں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی ہے صوبے میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے کارکن مایوس نہ ہوں انکے تمام جائز مسائل کوحل کیا جائیگا،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے اسوقت تک 36لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں سیلاب سے متاثرہ مزدوروں اور ورکروں کے بچوں کو سکالرشپ،سکول بناکردیں گے جبکہ جو لوگ بے روزگار ہوئے ہیں انکے روزگارکی بحالی کو بھی ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزرات اووسیز پاکستانیوں نے اب تک 27ہزار افراد کے پاسپورٹ بحال کئے ہیں،تمام سفارتخانوں میں نادرا کے دفاتر کھولے جارہے ہیں،اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پر 60روز میں فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پا ر مقیم پاکستانیوں کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹس، ووٹ دینے کاحق سمیت دیگراقدامات پر بھی جاری ہے پی ٹی آئی حکومت نے جو قوانین منظور کئے ان پر عملدآمدنہیں کیاپیپلزپارٹی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریگی۔اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیزجمالی نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو مرکز کی توجی کی ضرورت ہے این ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کی جانب سے اب تک خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کی بحالی کے لئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت صوبے کے مسائل کو موثر اندازمیں اجاگر کر رہی ہے وفاقی اتحادی ہونے کے باوجود صوبے میں پارٹی کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو ہونی چاہیے ہم اپنی مددآپ کے تحت سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کر ہے ہیں۔
سمندر پر پاکستانیوں کے اب تک 27ہزار افراد کے پاسپورٹ بحال کئے ہیں،وفاقی وزیرساجد طوری

ٹیگز:
ساجدطوری
