کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایکشن کمیٹی ارباب عمران اسٹریٹ کے چیئرمین ماسٹر نسیم احمد ٗ میر حبیب اللہ رند ٗ حاجی ہدایت اللہ لانگو نے ارباب عمران اسٹریٹ میں ترقی کام کروانے پر ان کاشکر یہ ادا کیا ہے انہوں نے ہمارے علاقے کے مسائل کی طرف توجہ دی علاقے میں نیا ٹیوب لگنے سے یہاں کے عوام میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ہے گزشتہ روز میراخترحسین لانگو اور میر محمد جمال لانگو نے نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں عوام کو صاف پانی کی رسائی میں میر اختر حسین کے اقدامات قابل تحسین ہے ارباب عمران اسٹریٹ میں سیورج سمیت جتنے ترقیاتی کام ہورہے ہیں ان میں میراختر حسین کی دلچسپی اور محنت کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چونکہ ارباب عمران اسٹریٹ میں ٹرانسفارمر اورنئے تاریں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے میراخترحسین لانگونے وعدہ کیاہے کہ یہاں کے عوام کیلئے نئی تاریں اور نئی ٹارنسفار جلد از جلد فراہم کیا جائے گا اس سلسلے میں کیسکو کے اعلی حکام سے رابطہ میں ہوں حاجی ہدایت اللہ لانگو نے کہا کہ ارباب عمران اسٹریٹ کے روڈ کو جلد از جلد پختہ کیاجائے گا یہاں کہ عوام بی این پی مینگل کا ساتھ دیں تاکہ یہاں کے مسائل کو حل کیا جاسکے بی این پی مینگل کی مقبولیت عوام میں دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور ارباب عمران اسٹریٹ کے عوام اس جدوجہد میں اخترحسین لانگو کے ساتھ ہیں۔
میراخترحسین لانگو نے نیا ٹیوب ویل نصب کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں،ماسٹر نسیم ، میر حبیب اللہ رند،حاجی ہدایت اللہ لانگو

ٹیگز:
میراخترحسین لانگو
