کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں اسکول کے باہر دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 29زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والا دھماکہ انتہائی شدید تھا جو کابل کے علاقے دشت پرچی میں ہوا۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکہ خودکش تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں میں بڑی تعداد طلبا کی ہے جو انٹری ٹیسٹ دینے کے لیے سینٹر آئے تھے۔
کابل : اسکول کے باہرخودکش دھماکہ 20 افراد جاں بحق اور29 زخمی

ٹیگز:
کابل
