کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کی مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر قدغن عائد کر نے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، ایگر کلچرل کالج کوئٹہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے داخلوں کا تسلسل بغیر کسی جواز کے روکنا طلباء کی حق تلفی اورانکے تعلیمی کیر ئیر کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہے، حکومت لاپتہ طالبعلموں کی جلد از بازیابی کے لئے اپنا کر دار ادا کرے، اگر ایک ہفتے کے اندر ایگر کلچرل کالج کوئٹہ میں داخلوں کا عمل جا ری نہیں کیا گیا تو ہم طلباء تنظیمیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ یہ بات بلو چ ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل آصف بلوچ،صوبائی صدر پی ایس ایف طاہر شاہ،مر کزی کمیٹی ممبر بی ایس او صمند بلوچ،بی ایس او پجارکے طارق بلوچ،پی ایس او کے صو بائی صدر سیف اللہ نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث عوام معاشی طور پر تباہ ہو چکی ہے ان حالات میں طلباء کو فیسیں اداکر نے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور جامعات کی بھا ری فیسیں طالبعلموں کی تعلیمی کیر یئر میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ تمام تر جامعات میں زیر تعلیم طلباء کے رواں سمسٹر کی فیسیں معاف کر نے کا اعلان کر دیتی لیکن اس کے بر عکس جا معہ بلو چستان اور دیگر جامعات میں فیسیں نہ ادا کر نے پر طلباء کو امتحانات میں بیٹھنے سے روکا جا رہا ہے جوکہ نہا یت ہی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی یو نیورسٹی میں مسلسل فیسوں میں اضا فہ کیاجا رہا ہے اور تمام تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں سائنس کالج، آئی ٹی یو نیورسٹی کے ہاسٹل بھی عرصہ دراز سے بندہیں اور طلبا پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیمی اداروں میں مالی بحران کا مستقل حل نکالے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے تمام جامعات میں طلباء سیا ست پر قد غن عائد کر چکی ہے اور طلباء کو سیا سی سر گر میوں سے دور رکھنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ طالبعلموں کی جلد از بازیابی یقینی بنائے جائے اور تعلیمی اداروں سے طالبعلموں کی جبری گمشد گی جیسے عمل کی بیخ کنی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہما رے مطالبات پر عمل نہیں کیا گیاتو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
حکومت لاپتہ طالبعلموں کی جلد از جلد بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرے،طلباء تنظیمیں

ٹیگز:
طلباء تنظیمیں
