دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود اپنے خصوصی طیارے میں چاغی میں شکار کھیلنے پہنچ گئے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے استقبال کیااس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ، سابق صوبائی وزیر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی، بابائیچاغی پینل کے سربراہ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داد خان نوتیزئی، ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ، ملک کریم داد محمد حسنی، حاجی میر عبدالخالق شیرزئی، پرنس حاجی محمد جان کشانی، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے جنرل سیکرٹری وقار ریکی، کیپٹن محمد ہاشم لجہی، میر محمد ابراہیم مینگل، داد ثنا بلوچ، فرحان ملازئی اور دیگر مقامی عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر تبوک خصوصی طیارے میں چاغی میں شکار کھیلنے پہنچ گئے

ٹیگز:
گورنر تبوک
