کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، صوبے بھر میں شدید سردی کی لہر شہری گھروں میں محصور جبکہ سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس اور بجلی ناپید ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ،ژوب، زیارت،بارکھان،، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن،مسلم باغ اور پشین میں بارش / برفباری کا سلسلہ جاری رہا،بدھ کو کوئٹہ (سمنگلی میں 28، سٹی میں 17)ملی میٹر، قلات میں 14،پشین میں 18، چمن میں 14، مستونگ اور مسلم باغ میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔صوبے میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی شدید سردی میں گیس پریشر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں شدید سردی کی لہرشہری گھروں میں محصورسردی کی شدت بڑھتے ہی گیس اور بجلی ناپید

ٹیگز:
شدید سردی
